(اوصاف نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا دباؤ سے نکلنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔
تازہ ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونا 172 ڈالر تقریباً پاکستانی روپے میں 48431.86کی بڑی کمی کے بعد 4,721 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران سونے کی قدر میں 3 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید متاثر کیا ہے۔
دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں بھی واضح گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک کم ہوئیں، جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل 67 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی خدشات، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع خوری کے باعث قیمتی دھاتوں اور توانائی کی منڈیوں پر دباؤ برقرار ہے۔
جبکہ پاکستان میں سونے کے ریٹ مختلف ہیں جیسے کہ
| Purity | Per Tola (PKR) | Per 10 Grams (PKR) | Per Gram (PKR) |
|---|
| 24K Gold | ₨548,000 | ₨469,830 | ₨46,983 |
| 22K Gold | ₨502,330 | ₨430,674 | ₨43,067 |
| 21K Gold | ₨479,500 | ₨411,101 | ₨41,110 |
| 18K Gold | ₨411,000 | ₨352,373 | ₨35,237 |
| 14K Gold | ₨274,000 | ₨234,915 | ₨23,492 |
مزید پڑھیں:جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ


