Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایپسٹین کیس میں تعلق ظاہر ہونے پر اہم سیاستدان نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

( اوصاف نیوز )ایپسٹین کیس میں تعلق ظاہر ہونے پر برطانوی سیاستدان لارڈمینڈلسن نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ لارڈ مینڈلسن کے مطابق وہ پارٹی کے لیے مزید شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہتے اس لیے استعفیٰ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تازہ ریلیز فائلزکے مطابق ایپسٹین نے لارڈ مینڈلسن کے لیے 55 ہزار پاؤنڈ بنائے، 2003 اور 2004 کے درمیان ایپسٹین نےلارڈ مینڈلسن کے ریفرنس سے رقم بھیجی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپسٹین نے 25 ہزار ڈالر کی تین ادائیگیاں بھیجیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ لارڈ مینڈلسن نےکہا تھا کہ ان کے پاس رقوم وصول کرنے کا ریکارڈ نہیں اور نہ یاد ہے،لارڈ مینڈلسن نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ دستاویز مستند ہیں
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونا 21500 روپے سستا ہو گیا ، نئی قیمت جانیے

یہ بھی پڑھیں