Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان میں سونا 21500 روپے سستا ہو گیا ، نئی قیمت جانیے

اسلام آباد(اوصاف نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 215 ڈالر کی کمی کے بعد 4,676 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک تولہ سونا مزید 21,500 روپے سستا ہو کر 490,362 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 18,433 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 420,406 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، ایک تولہ چاندی کی قیمت 601 روپے کم ہو کر 8,405 روپے تک گر گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ اقتصادی عدم استحکام اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی ہے، جس کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم سے ملاقات: دہشتگردی کیخلاف تعاون پر بات، بانی کے متعلق گفتگو نہیں ہوئی، سہیل آفریدی

یہ بھی پڑھیں