دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کے باعث نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔
قومی کرکٹر صائم ایوب ایک بار پھر نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ انہوں نے حالیہ سیریز میں بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی۔
دوسری جانب اسپنر ابرار احمد نے شاندار فارم کے تسلسل کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ محمد نواز نے آل راؤنڈرز رینکنگ میں ترقی کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں نمایاں بہتری دکھاتے ہوئے 29ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ قومی بلے باز صاحبزادہ فرحان بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ پوزیشنز عالمی سطح پر ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہیں۔
مزید پڑھیں:کیا 5 فروری کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟


