Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کیا 5 فروری کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کل 5 فروری بروز جمعرات کی عام تعطیل پر اپنے دفاتر بند ہونے کے حوالے سے اعلان کر دیا۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر (5 فروری) کی مناسبت سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا ہمارے تمام دفاتر بند رہیں گے۔

بیان میں ترجمان نے بتایا کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے دفاتر 4 اور 5 فروری کی درمیانی شب 12 بجے سے 6 فروری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

دفاتر بند ہونے سے پریشان شہریوں کیلیے نادرا نے واضح کیا ہے کہ وہ اس دوران نادرا کی خدمات پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے ہر وقت دستیاب ہوں گی۔

پاک آئی ڈی ایپ کی خصوصیات:
شناختی کارڈ، نائکوپ اور پی او سی کی تجدید یا ترمیم
خاندان کے افراد کی تفصیل مفت دیکھنے کی سہولت
آئی ڈی والٹ میں تمام ڈیجیٹل دستاویزات ایک جگہ محفوظ
ب فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت
پاسپورٹ، جانشینی سرٹیفکیٹ اور اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلیے بائیو میٹرک تصدیق
علاوہ ازیں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہری پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کا اندراج، نادرا دفاتر میں اپائنٹمنٹ کی بکنگ، قریبی مرکز کی لوکیشن اور اتنظار کا متوقع وقت معلوم کرنے کی سہولت، درخواست کی ایگزیکٹو کیٹیگری میں تبدیلی یا وفاقی اور پنجاب کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس اور پروف آف لائف سرٹیفکیٹ سمیت تمام خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:عازمین حج متوجہ ہوں، اہم خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں