Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عازمین حج متوجہ ہوں، اہم خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ ویزا پراسیسنگ کیلیے بائیو میٹرک کا عمل ہر صورت 8 فروری تک مکمل کریں۔

سرکاری خبررسا ں‌ادارے کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عازمین حج بائیو میٹرک کیلیے اپنے متعلقہ بینکوں کی مدد بھی لے سکتے ہیں، وہ عازمین جنہیں جدید ’سعودی ویزا بائیو‘ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن یا انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں دشواری کا سامنا ہے ان کی سہولت کیلیے ملک بھر میں 6 تاشیر سینٹرز قائم کر دیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ عازمین حج کی پہلی ترجیح ’سعودی ویزا بائیو‘ ایپ ہی ہونی چاہیے، موبائل پلے اسٹور سے یہ ایپ باآسانی ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے، اس پر اپنی ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد پاسپورٹ اسکین، اپنی سیلفی اور پھر دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس لیں، اس کے ساتھ ہی کنفرمیشن ایک میل موصول ہوگی جسے عازمین حج باقی پراسیس کیلیے اپنے پاس محفوظ رکھیں، اگر عازمین کو خود ایپ استعمال کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو وہ اپنی متعلقہ بینک برانچ سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

وزارت نے واضح کیا کہ بائیو میٹرک کی تصدیق کے بغیر حج ویزا لگنا ممکن نہیں ہوگا، ایپ کے ذریعے تصدیق نہ ہونے کی صورت میں عازمین حج ملک بھر میں قائم 6 تاشیر سینٹرز سے رجوع کر سکتے ہیں جو یہ ہیں:

اسلام آباد میں تیسری منزل، عوامی ٹریڈ سینٹر، جی نائن (G-9) مرکز
لاہور میں دی انٹرپرائز بلڈنگ، 1 کلومیٹر ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ
کراچی میں بلاک اے، گرائونڈ فلور، ایف ٹی سی بلڈنگ، شاہراہ فیصل
پشاور میں تیسری منزل، الحاج ٹاور، مین یونیورسٹی روڈ
ملتان میں دوسری منزل، کرسٹل مال، نزد عثمان آباد کالونی، بوسن روڈ
کوئٹہ میں میمار پلازہ، خوجک روڈ، کوئٹہ کینٹ
وزارت نے عازمین کی آسانی کیلیے تاشیر سینٹرز کے اوقات کار پیر تا جمعہ، دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیے ہیں۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلیے 8 فروری کی ڈیڈ لائن سے قبل اپنے قریبی سینٹر پہنچ کر عمل مکمل کریں۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز کا نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان، عوام کو مفت زمین ملے گی

یہ بھی پڑھیں