سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا نے ایمپلائر نامزدگی سکیم کا ویزا متعارف کرا دیا ہے، جس سے ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا اہم موقع فراہم کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب کلاس 186 کے تحت درخواست دینے کا عمل جاری ہے، جس کے ذریعے غیر ملکی افراد جو آسٹریلیا کے منظور شدہ آجر کے ذریعے نامزد ہوتے ہیں مستقل طور پر آسٹریلیا میں رہائش اور کام کر سکتے ہیں۔
امیگریشن ماہرین کے مطابق ای این ایس ویزا سب کلاس 186 آسٹریلیا کی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔
اس ویزا کے تحت کامیاب امیدوار نہ صرف آسٹریلیا میں کام کر سکتے ہیں بلکہ مستقل رہائش، تعلیم، صحت اور سماجی سہولیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق ویزا کے لیے امیدوار کو متعلقہ شعبے میں مہارت، مناسب تجربہ، انگریزی زبان میں مہارت، صحت اور کردار سے متعلق تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا اور درخواست دہندہ کو آسٹریلیا کے منظور شدہ آجر کے ذریعے نامزد کیا جانا چاہیے۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویزا پاکستانی ہنرمند کارکنوں، پیشہ ور افراد اور تجربہ کار کارکنوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو آسٹریلیا میں ایک مضبوط مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، آسٹریلوی محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
https://immi.homeaffairs.gov.au/visas/getting-a-visa/visa-listing/employer-nomination-scheme-186
مزید پڑھیں:بابر نہ آفریدی ،پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین کھلاڑی کون؟


