سیہون شریف (اوصاف نیوز) راولپنڈی دھماکے کے بعد سیہون میں لعل شہباز قلندر کے عرس کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا نے سہون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب میمن تین روز سے قلندر کے مزار پر تعینات تھے۔
لعل شہباز قلندر کے مزار پر سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار پولیس اور 100 رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ لعل شہباز قلندر کا عرس کل سے سہون میں شروع ہوگا۔ سیہون میں لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ قلندر کے مزار پر واک تھرو گیٹ لگایا جا رہا ہے اور زائرین کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کا ویزا ! بڑا اعلان ہوگیا

