ملتان (اوصاف نیوز)ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں نمونیا کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال ملتان میں نمونیا میں مبتلا 27 بچوں کو داخل کیا گیا، جبکہ نشتر ہسپتال میں 13، شہباز شریف ہسپتال میں 10 اور ساؤتھ سٹی ہسپتال میں 7 بچے نمونیا کے باعث علاج کے لیے لائے گئے۔
دوسری جانب پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس سے بھی نمونیا کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث والدین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
ماہر ڈاکٹرز نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھیں، ٹھنڈی ہوا سے بچائیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ بیماری سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بسنت پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان

