Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ باؤلر ہرشیت رانا گھٹنے کی انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئے ہیں۔

بی سی سی آئی کے مطابق ہرشیت رانا جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ٹورنامنٹ کے لیے فٹ نہیں قرار دیا۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد سراج کو ہرشیت رانا کی جگہ بھارتی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز کل سے ہوگا اور ٹورنامنٹ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں‌:ریلوے ٹریک پر گرنے والا معمر شخص معجزانہ طور پر بچ گیا، چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں