Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ریلوے ٹریک پر گرنے والا معمر شخص معجزانہ طور پر بچ گیا، چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی آمد کے وقت پٹری پر گرنے والا بزرگ شہری معجزانہ طور پر بچ گیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ پر ایک معمر شخص پلیٹ فارم سے گرا اور اسی وقت ٹرین چلنے لگی۔

بزرگ شہری نے اپنی موجودگی کا مظاہرہ کیا اور کنارے پر منہ کے بل لیٹ گیا جس کے بعد اسے ایک خراش تک نہیں آئی۔

پھر ٹرین روکی گئی اور بزرگ کو باہر نکالا گیا، وہ بالکل محفوظ اور خوش تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق اگر بزرگ تھوڑا سا حرکت کرتے تو ٹرین کے نیچے آ سکتے تھے۔

ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کو ہنگامی بنیادوں پر روک کر بزرگ شخص کو پلیٹ فارم پر لایا گیا۔

مزید پڑھیں‌:پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں