Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

انگلینڈ بورڈ کی کشیدگی،اہم عہدیداروں کے استعفے کا مطالبہ

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے مالی مسائل کی وجہ سے پوائنٹس کی کٹوتی اور انہیں خصوصی اقدامات میں رکھنے کے بعد سابق کھلاڑیوں اور سپانسرز کے ایک گروپ نے کاؤنٹی ٹیم سسیکس کے بورڈ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کی صبح شائع ہونے والے اس کھلے خط پر سسیکس کے سابق کپتانوں کرس ایڈمز، ایان گولڈ اور ایلن ویلز کے علاوہ بین الاقوامی کھلاڑیوں میٹ پرائر، مشتاق احمد اور مرے گڈون کے علاوہ کلب کے کئی سپانسرز نے دستخط کیے تھے۔

خط میں بورڈ سے استعفیٰ دے کر کلب کو نئی، صاف ستھری اور آزاد قیادت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس وقت بورڈ کی سربراہی جان فلبی کر رہے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ سسیکس گزشتہ دو سالوں میں اہم مالی نقصانات کے بعد بڑی رقم کی فنڈنگ ​​کے لیے تین سالہ مالیاتی فریم ورک معاہدے کا حصہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2026 میں مردوں کے تینوں ایونٹس میں کلب کے پوائنٹس کاٹے جائیں گے اور اگلے تین سال کے لیے کھلاڑیوں کی تنخواہوں پر کیپ لگائی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد دھماکہ: اے بی این نیوز نے اعلی صحافتی اقدار کی مثال قائم کر دی

یہ بھی پڑھیں