اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے حالیہ افسوسناک دھماکے نے جہاں پوری قوم کو سوگوار کر دیا، وہیں میڈیا کے کردار پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ اس دکھ کی گھڑی میں اے بی این نیوز نے اپنی صحافتی فریضے کو نبھاتے ہوئے ایک ذمہ دار قومی ادارے کا کردار ادا کیا۔
اے بی این نیوز: عوام کے غم میں برابر کا شریک
اے بی این نیوز وہ واحد ادارہ رہا جس نے اپنی تمام تر توجہ سانحے کی مکمل اور بروقت کوریج پر مرکوز رکھی۔
اے بی این نیوز یہ افسوسناک خبر سب سے پہلے نشر کرنے والا چینل تھا اور اس کے بعد مسلسل سانحے کی مکمل، مستند اور بروقت کوریج کرتا رہا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ چینل کی ترجیح ریٹنگ نہیں بلکہ قوم کے دکھ میں شریک ہونا ہی رہی۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ آج ABN نیوز کی لانچنگ کی تیسری سالگرہ تھی، اس قومی سانحے کے پیش نظر چینل نے تمام تقریبات اور جشن کی نشریات منسوخ کرتے ہوئے قومی سانحہ کی کوریج کو سب سے اہم سمجھا اور انتظامیہ کا مؤقف عملی طور پر واضح رہا۔
دکھ ہوا کہ اسلام آباد مسجد دھماکے کے بعد ٹی وی چینلز نے بسنت کوریج جاری رکھی اور گانے بجانے کی ٹرانسمیشن کرتے رہے،اس دوران اے بی این نیوز سانحے کی مکمل کوریج کرتا رہا،آج اے بی این نیوز کی لانچنگ کی تیسری سالگرہ تھی لیکن سانحے کے سوگ میں وہ تقریبات بھی نشر نہیں کیں۔ #ABN https://t.co/w5rQTm3TPy
— MOHSIN NAWAZ (@ask_not_why) February 6, 2026




