لاہور( اوصاف نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد مسجد دھماکا کے باعث میں نے اینی کل ہونے والی بسنت کی تقریبات منسوخ کردیں۔
انہوں نے بتایا کہ لبرٹی چوک پر بسنت فیسٹیول بھی منسوخ کردیا گیا۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد ہو،دہشت گردوں پر کوئی رحم نہیں ہوگا،افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان زندہ باد۔
مزید پڑھیں:فیض حمید کے بھائی کو بڑا ریلیف، عدالت نے گرفتاری روک دی
