Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

فیض حمید کے بھائی کو بڑا ریلیف، عدالت نے گرفتاری روک دی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمیدکو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے سپیشل جج سینٹرل کے فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کر دی۔

جبکہ عدالت نے نجف حمید کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔

عدالت نے نجف حمید کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے 16 جنوری کو نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق فیصلہ واپس لینے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کی تھی ۔

جس کے بعد نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اورسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے 24 جنوری کو سنائے گئے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

گزشتہ سماعت میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کے روبرو ایف آئی اے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران نجف حمید عدالت میں موجود تھے، جہاں عدالت نے نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں:صائم ایوب پاکستان سپر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

یہ بھی پڑھیں