کولمبو (اوصاف نیوز)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 103 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ عمان کے وینایک شکلا 28، صفیان محمود 25 اور ندیم خان 20 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی جانب سے رچرڈ اینگراوا، بریڈ ایونس اور بلیسنگز موزارابانی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
104 رنز کے ہدف کو زمبابوے نے صرف 14ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ برائن بینیٹ نے 48 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ برینڈن ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ عمان کے صفیان محمود نے زمبابوے کے دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اسی دن کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، جبکہ اٹلی 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی


