Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے خدشے کے بعد اسلام آباد اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی سے مکمل طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں طوفانی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) آزاد کشمیر نے 9 اور 10 فروری کو بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے خدشے کے پیش نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق خراب موسم کے باعث پہاڑی سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ مظفرآباد، نیلم، جہلم ویلی، میرپور، کوٹلی، بھمبر، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ کے علاقوں کے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات اور زیارت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12، تربت میں 16، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
مزید پڑھیں‌:رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا ؟جانیے

یہ بھی پڑھیں