لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔
نیلامی میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو 86.5 ملین روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جو فروخت کے لحاظ سے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔
دوسرے نمبر پر آل راؤنڈر فہیم اشرف رہے جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 85 ملین روپے میں خریدا۔
مہنگے ترین کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی شامل ہیں جو 85 ملین روپے میں راولپنڈی کا حصہ بنے۔
فخر زمان کو لاہور قلندرز نے 79.5 ملین روپے میں خریدا۔ کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو 79 ملین روپے میں حاصل کیا۔
حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے، انہیں قلندرز انتظامیہ نے 76 ملین روپے میں خریدا۔
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 58.5 ملین روپے میں کراچی کنگز میں شامل ہوئے۔
سیالکوٹ سٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو 57 ملین روپے میں جبکہ لاہور قلندرز نے اسامہ میر کو 35 ملین روپے میں خریدا۔


