Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی منظرعام پر، رانا ثناء اللہ کا اہم انکشاف

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سنا ہے پی ٹی آئی نے عید کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع کر دی ہے، 8 فروری کی ہڑتال ناکام ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 8 فروری کی ہڑتال نہ صرف ناکام بلکہ بری طرح ناکام ہوئی ہے، 8 فروری کی ہڑتال کی کوئی تیاری نہیں تھی اور ملک میں ٹریفک جام کے نعرے لگائے جا رہے تھے، 8 فروری کی ہڑتال کامیاب نہ ہوئی تو پی ٹی آئی کو سیاسی نقصان ضرور ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت نے کبھی پی ٹی آئی کے بانی کو جیل سے باہر کسی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش نہیں کی، یہ ضرور کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی صحت کی وجہ سے ہسپتال یا کسی اور جگہ منتقلی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اس وقت سزا یافتہ ہیں اور عدالتی حراست میں ہیں، اگر عدالت حکم دے تو پی ٹی آئی کے بانی کو ہسپتال یا کسی اور جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے گالیوں کی بریگیڈ دوسروں کے لیے بنائی لیکن اب یہ ان کا اپنا مسئلہ بن چکا ہے، پی ٹی آئی کی گالی بریگیڈ سے کسی کی عزت محفوظ نہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان صفدر ملاقات کے حوالے سے رپورٹ میں کیا لکھتے ہیں، اگر حقائق کے برعکس رپورٹ آئی تو حکومت یا جیل حکام اسے چیلنج کریں گے جبکہ چیلنج کے بعد مزید تصدیق کا عمل ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کچھ چیزیں ریکارڈ پر ہیں اور کچھ آف دی ریکارڈ، عدالت کے سامنے جو موقف پیش کیا جائے گا اسے دیکھا جائے گا، پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات بہتری کی جانب نہ بڑھنے کی وجہ ان کے رویے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر نے خود پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی ہے، سلمان صفدر نے ملاقات کے بعد رپورٹ ضرور تیار کی ہوگی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی صحت مند ہیں، پی ٹی آئی کے بانی کا روزانہ میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے، کھانا اور ناشتہ ڈاکٹر سے چیک کیا جاتا ہے اور پھر بانی کو دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے بانی کو جہاں سے اعتماد ہوتا ہے وہاں سے راشن وغیرہ منگوایا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی کے سیل میں اخبارات اور ٹی وی کی سہولت موجود ہے، پی ٹی آئی کے بانی کے زیر استعمال سیل 6 کمروں پر مشتمل ہے، سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے تین گھنٹے تک ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ خیال ہے کہ سلمان صفدر نے بھی سیل کا مکمل معائنہ کیا ہوگا، دوسری جانب ایسی باتیں آنا شروع ہوگئی ہیں کہ حکومت توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر وزیراعظم سے ملتے تو کہتے کہ احتجاجی کال واپس لینے کا پلان ہے، پی ٹی آئی کی 8 فروری کو ہڑتال کی کال صرف میڈیا اور اخباری بیانات تک محدود تھی۔
مزید پڑھیں:لنڈی کوتل سے بری خبر، جانیں تفصیلات

یہ بھی پڑھیں