Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےآج ملاقات کا دن ،کون کون ملے گا؟

راولپنڈی (اوصاف نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےآج ملاقات کا دن ہے۔ پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں کی فہرست گزشتہ روز جیل حکام کو بھجوائی تھی،اس فہرست میں امتیاز شیخ ،مشرف آفریدی ،اظہر غزوانی، محمد عبدالسلام آفریدی،فضل حکیم یوسفزئی اوراویس یونیس کا نام شامل ہے۔

فہرست میں شامل رہنما آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے،اڈیا لہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہےاوراڈیالہ جیل کے قریب مختلف پوائنٹس پر عارضی پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن باضابطہ طور پر قائم

یہ بھی پڑھیں