Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ پر حکومتی پابندی عائد کر دی گئی

پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا کی سرکاری یونیورسٹیوں میں مرد اساتذہ پر طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ خط میں یونیورسٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام شعبہ جات میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کریں۔

سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق خواتین فیکلٹی ممبران طالبات کے مسائل اور شکایات سنیں گی اور انہیں حل کریں گی۔

خط کے مطابق تمام یونیورسٹیوں کو سال کی کم از کم ہر سہ ماہی میں سیمینار منعقد کرنے چاہئیں، جس میں طالبات کو تحفظ سے ہراساں کرنے سے متعلق ایکٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:موبائل فون سروس کی بندش سے بچنا ہے تو سب سے پہلے یہ کام کریں!

یہ بھی پڑھیں