اسلام آباد (اوصاف نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ اگر عدالت عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے یا بنی گالہ منتقل کرنے کا حکم دے تو حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں اور عدالت کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ عمران خان کو کسی سیاسی انتقام کے تحت جیل میں نہیں بلکہ عدالت کی جانب سے سزا کے طور پر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ڈاکٹرز رپورٹ کرتے ہیں کہ عمران خان کا علاج ملک میں ممکن نہیں اور عدالت انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے تو حکومت اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
سینیٹر ناصر بٹ نے نواز شریف کی مثال دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میاں صاحب کو جیل میں ایسی چیزیں دی گئیں کہ ان کے پلیٹ لیٹس گر گئے اور پی ٹی آئی کے دور میں ڈاکٹروں نے خود ان کے باہر علاج کی تصدیق کی۔
انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کریں کیونکہ انہیں صرف عدالتیں ریلیف دے سکتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے عدالت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس جیسے معاملات میں “چوری” ثابت ہوتی ہے۔
2025 میں ای میل کے ذیعے کیے جانے والے سائبر حملوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا: کیسپرسکی کی رپورٹمزید پڑھیں:


