اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے ایک بار پھر حکومت کو سب کچھ بھلا کر آگے بڑھنے کی پیشکش کر دی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ آج ملک کے حالات ایسے ہیں کہ سابق وزیراعظم اپنی بینائی کھو چکے ہیں، ان حالات میں میرے وزیراعظم اور وزیر داخلہ اسمبلی میں نہیں آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی معلوم ہے کہ آپ منتخب ہونے کے بعد نہیں آئے، اسی وجہ سے ہمارے نوجوان آپ سے بہت دور ہو گئے ہیں، وہ آپ کو تب ہی قبول کریں گے جب آپ عمران خان کو مانیں گے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کاعمران خان کو ماہرِ چشم تک رسائی اور بچوں سے فون پر بات کرانے کاحکم


