Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اپوزیشن اتحاد کا بڑا فیصلہ ، اہم مقام پر دھرنا دینے کا اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کے مکمل علاج تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر دھرنا دے گی۔ اس سلسلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد کے قائدین کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:گلوکار ادت نارائن کی پہلی بیوی کا چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں