سری لنکا (سپورٹس ڈیسک) کولمبو میں میچ کے دوران بنگلہ دیش کے شائقین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر کے دوستی کی خوبصورت مثال قائم کر دی۔
بنگلہ دیشی شائقین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کی اپنی ٹیم آج میچ نہیں کھیل رہی لیکن وہ پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے خاص طور پر کولمبو آئے ہیں۔
Bangali fans came Colombo to Support Pakistani Cricket team 👍❤️❤️❤️
They said Our team is not playing but we r here to support Pakistan Team ❤️👍😊@MohsinnaqviC42 @CMShehbaz @TararAttaullah #PAKvsIND #INDvsPAK pic.twitter.com/JvJwMbVlTU
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 13, 2026
شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس ورلڈ کپ میں بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے، پاکستان ان کی دوسری ٹیم ہے اور وہ دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان کامیاب ہو۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کرکٹ حلقوں میں ہلچل، وسیم اکرم نئی ٹیم کے صدر مقرر


