Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کرکٹ حلقوں میں ہلچل، وسیم اکرم نئی ٹیم کے صدر مقرر

لاہور( اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

وسیم اکرم کی بطور صدر نامزدگی کا باضابطہ اعلان الفا اوزی اسپورٹس کی جانب سے لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

اسی موقع پر پہلی بار سیالکوٹ اسٹالینز کے آفیشل لوگو کی رونمائی بھی کی گئی جس کا شرکاء نے پرتپاک استقبال کیا۔

وسیم اکرم نے آن لائن تقریب میں شرکت کی اور ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کو ایک مضبوط، منظم اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فرنچائز کمٹمنٹ
تقریب میں اسٹالینز کے ہیڈ کوچ ٹم پین، ٹیم کے شریک مالکان حمزہ مجید اور محمد شاہد بھی موجود تھے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیالکوٹ اسٹالینز پی ایس ایل میں جدید رجحانات متعارف کرانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو مزید بلند کرنے میں موثر کردار ادا کرے گا۔

تقریب میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے فرنچائز کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم کا اہم قدم، طارق رحمان کو پاکستان آنے کی خصوصی دعوت

یہ بھی پڑھیں