Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

محسن نقوی کی ٹیم پر اہم پیشگوئی، کیا ہونے والا ہے؟

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہو گا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔

پی سی بی چیئرمین میچ سے قبل کھلاڑیوں کا مورال بڑھانے کے لیے ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے۔

محسن نقوی کے ہوٹل پہنچنے پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے روایتی ڈھول اور رقص کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین پی سی بی کے ہوٹل پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ کل کا میچ کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھی ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:ایئرلائن کی ہڑتال، پروازیں منسوخ، ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر

یہ بھی پڑھیں