Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاک بھارت ٹاکرا، اوپنر ابھیشیک شرما کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل بھارتی جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

بھارتی شائقین پاکستان کے ساتھ اہم میچ سے قبل اسٹار اوپنر ابھیشیک شرما کی صحت کے حوالے سے کافی فکرمند تھے تاہم ایک حالیہ ویڈیو نے ان کی پریشانیوں کو کچھ کم کردیا ہے جس میں خود ابھیشیک شرما نے اپنی صحت کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

پاکستان کے ساتھ میچ سے قبل وائرل ہونے والے سوشل میڈیا کلپ میں ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران بیمار ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھیشیک نمیبیا کے خلاف ہندوستان کی جیت کے بعد کھانا کھاتے ہوئے ہندوستانی ڈریسنگ روم میں نظر آرہے ہیں۔

ابھیشیک سے پوچھا گیا کہ ان کا کیا حال ہے، جواب میں وہ کہتا ہے کہ دال اور چاول اچھے ہیں، پھر ان سے پوچھا گیا کہ وہ ٹھیک ہیں تو وہ پھر کہتا ہے کہ دال اور چاول اچھے ہیں اور میں بھی ٹھیک ہوں۔

مزید پڑھیں‌:لاہور سے افسوسناک خبر آگئی، جانی نقصان کی اطلاعات

یہ بھی پڑھیں