Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

لاہور سے افسوسناک خبر آگئی، جانی نقصان کی اطلاعات

لاہور (اوصاف نیوز) گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار لگژری کار نے 3 بچیوں کو کچل دیا، حادثے میں 2 بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، پولیس نے جاں بحق بچی کی والدہ سونیا کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں 2 لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی شناخت مہدا اور سونیا کے طور پر ہوئی ہے۔ مقتول لڑکی کی والدہ سونیا کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کال سینٹر میں کام کرنے والی 5 لڑکیاں سڑک عبور کر رہی تھیں کہ کلمہ چوک انڈر پاس سے آنے والی تیز رفتار لگژری کار نے تینوں لڑکیوں کو کچل دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی گلبرگ کے ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس آرہے تھے۔ 21 سالہ ملزم عتیق شہباز گاڑی چلا رہا تھا۔ مقدمے میں قتل کے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے ڈرائیونگ لائسنس اور ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے حادثے میں ملوث لگژری گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں:افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کارروائی، انتظامیہ حرکت میں

یہ بھی پڑھیں