Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کی وجہ بتادی

(اوصاف نیوز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہی کی وجوہات بتادیں۔

بھارتی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بندے کر کرکٹ کا کچھ پتا ہی نہیں اور آپ اس کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنادیں تو انجام تو یہی ہوگا ۔

یہ ایسا ہی ہے کہ مجھے نیوز کا کچھ نہیں پتا اور آپ مجھے کسی نیوز چینل کا ہیڈ بنادیں تو میں کیا کروں گا جب مجھے کچھ معلوم ہی نہیں ہوگا

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس حال میں کیسے ٹیم چلے گی، ایک بندے کو آپ نے سپراسٹار بنایا ہوا جو ایک میچ نہیں جتواسکتا اور ایک ایسے بولر کو سپر اسٹار بنایا ہوا ہے جو 10 اوورز تک نہیں کرواسکتا، جب اس قسم کے اسٹارز منتخب کروگے تو انجام یہی ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ آپ ایک غیر سنجیدہ اور جاہل بندے کو بڑی نوکری دے دیں گے تو یہی ہوگا یا پھر کوئی ادارہ ایسے بندے کے حوالے کردیں تو وہ یہی کرے گا۔
مزید پڑھیں:علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی:ترجمان

یہ بھی پڑھیں