Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی:ترجمان

اسلام آباد ( اوصاف نیوز) ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کا وفد کھانا پہنچانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے۔ پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، خواتین اراکین بھی اندر موجود ہیں، تشویش بڑھ گئی ہے، ہم دروازے پر موجود ہیں مگر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ ملک میں فسطائیت اور جبر کا ماحول مسلط کیا گیا ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے۔ جس جماعت نے 180 نشستیں جیتیں اس کی قیادت جیل میں ہے، کم نشستیں رکھنے والوں کو حکومت دینا ناانصافی ہے، پاکستان کی جمہوریت کمزور کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی

یہ بھی پڑھیں