Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

راولپنڈی(اوصاف نیوز)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے غیر حاضری پر بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے، غیر حاضری کی کوئی معقول وجہ نہیں، ملزمہ کی غیر ذمے داری کی وجہ سے گواہان کو 37 مرتبہ پیش ہونا پڑا ہے۔

عدالت نے وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے ایس پی راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں:آج بروز پیر سونا سستا ہو گیا ، بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں