Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آٹے کی فی کلو قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کر دیا؟ نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اوصاف نیوز) سندھ حکومت نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے نان اور چپاتی کی سرکاری قیمتیں مقرر کر دیں۔ کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان سے قبل 100 گرام چپاتی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 120 گرام تندوری نان کی قیمت 18 روپے، 140 سے 150 گرام کے نان کی قیمت 21 روپے اور 180 گرام تندوری نان کی قیمت 27 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس پر فوری عمل درآمد ہوگا۔ آٹے کی خوردہ قیمت 107 روپے فی کلو جبکہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1070 روپے ہوگی۔

اس سے قبل کمشنر کراچی نے دسمبر 2025 میں آٹے کی قیمت 99 روپے فی کلو مقرر کی تھی تاہم انتظامیہ اکثر کراچی میں آٹا سرکاری قیمت پر فروخت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اس وقت کراچی میں پرچون کی دکانوں پر ایک کلو آٹا 125 سے 135 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ مل سے آٹے کا ریٹ عوام سے 140 سے 160 روپے فی کلو وصول کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کا دھرنا ، وزیراعلیٰ کا عوام کے نام اہم پیغام جاری

یہ بھی پڑھیں