Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کینیڈین کرکٹر نے احمد شہزاد کا 12 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

چنئی (سپورٹس ڈیسک) کینیڈین بلے باز یوراج سمرا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنا کر پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کا 12 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

منگل کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا اور نیوزی لینڈ مدمقابل تھے۔

کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر یوراج کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔

یوراج سمرا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 65 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

کینیڈین بلے باز یوراج نے 19 سال 141 دن کی عمر میں سنچری بنا کر پاکستان کے احمد شہزاد کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

احمد شہزاد نے 2014 کے T20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف 22 سال 127 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔

یوراج مردوں کے T20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے کسی ایسوسی ایٹ ملک کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

نیوزی لینڈ نے کینیڈا کا 174 رنز کا ہدف باآسانی 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور گروپ ڈی سے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مزید پڑھیں‌:ڈھاکہ میں پاکستانی پرچم دیکھ کر عوام کا والہانہ اظہارمحبت،جانیں اہم تفصیلات

یہ بھی پڑھیں