Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑی خوشخبری، رمضان نگہبان کارڈ کے اجرا کا بڑا حکومتی اعلان

لاہور(اوصاف نیوز) مریم نواز نے صوبے بھر میں 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت رمضان نگہبان پروگرام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران مہنگائی پر قابو پانے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں قیمتوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز کے اوقاتِ کار کی پابندی ختم کر دی جائے گی تاکہ شہریوں کو خریداری میں سہولت مل سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی کا دباؤ بڑھ جاتا ہے، اس لیے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار افراد کو ریاست کے پاس آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ حکومت خود ان کی دہلیز تک امداد پہنچائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 4 لاکھ سے زائد رمضان نگہبان کارڈ گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ 10 رمضان المبارک تک 40 لاکھ خاندانوں کو کارڈ کی سہولت فراہم کر دی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق افراد کو ہدایت کی کہ کارڈ استعمال کے بعد ضائع نہ کریں کیونکہ آئندہ بھی اسی کارڈ کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے اثرات کم کرنا اور مستحق خاندانوں کو براہِ راست سہولت فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب میں رمضان کے دوران دکانیں رات کو 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس

یہ بھی پڑھیں