کراچی (اوصاف نیوز) محکمہ تعلیم نے سندھ بھر میں رمضان المبارک میں اسکول کتنے گھنٹے کھلیں گے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہونے والا ہے۔ اس مقدس مہینے میں سندھ بھر کے اسکولوں میں تدریسی اوقات کیا ہوں گے؟ اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں پرائمری اسکولوں اور سیکنڈری، ایلیمنٹری، ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے الگ الگ اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں جب کہ سنگل اور ڈبل شفٹ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
پرائمری سکولوں کے اوقات کار
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری سکولوں میں سنگل شفٹ سکولوں کے اوقات کار عام دنوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو صبح 8 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔
ڈبل شفٹ پرائمری اسکول عام دنوں میں صبح 7:30 سے 11:30 تک اور جمعہ کو صبح 7:30 سے 10:30 تک کھلیں گے۔
اسی طرح ڈبل شفٹ پرائمری سکولوں کی دوسری شفٹ کے تدریسی اوقات عام دنوں میں صبح 11:45 سے دوپہر 2:45 تک اور جمعہ کو 11:45 سے دوپہر 2:15 تک ہوں گے۔
سیکنڈری، ایلیمنٹری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے رمضان کے اوقات:
سنگل شفٹ اسکول ہفتے کے تمام دنوں میں صبح 8 بجے سے 11:30 بجے تک کھلیں گے، جب کہ اوقات کار ڈبل شفٹ میں تبدیل ہوں گے۔
ڈبل شفٹ میں مارننگ شفٹ اسکول عام دنوں میں صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 7:30 سے 10:30 تک تدریس فراہم کریں گے۔
اسی طرح رمضان المبارک کے دوران سیکنڈ شفٹ کے سکولوں کے اوقات کار عام دنوں میں صبح 11 بجکر 45 منٹ سے دوپہر 2 بجکر 15 منٹ تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز یہ 11 بجکر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ (صرف ڈیڑھ گھنٹے) تک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:کن صارفین کے لیے بجلی سستی کردی گئی؟