Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اہم بولر ورلڈ کپ سے باہر، متبادل کھلاڑی شامل،جانیے کون؟

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن فاسٹ باؤلر متھیشا پاتھیرانا پنڈلی کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

آسٹریلیا کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے پتھیرانا کے اسکین کرائے گئے اور توقع ہے کہ انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے وہ کئی ہفتوں تک باہر رہیں گے۔

فاسٹ بولر کی جگہ 25 سالہ دلشان مدھوشنکا کو ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دلشان مدھوشنکا نے اپنا آخری ٹی 20 میچ جولائی 2024 میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اپنے 15 میچوں میں 31.86 کی اوسط اور 9.75 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا اپنا اگلا میچ جمعرات 19 فروری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:لائسنس کے حصول کا طریقہ بدل گیا، مکمل تفصیل جانیں

یہ بھی پڑھیں