Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

لائسنس کے حصول کا طریقہ بدل گیا، مکمل تفصیل جانیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 50واں اجلاس ہوا، جس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بغیر تربیت کے لائسنس جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اجلاس میں 5 سال میں ایک لاکھ ڈرائیوروں کو تربیت اور لائسنس دینے کا ہدف مقرر کیا گیا، اس کے علاوہ ایکو ٹورازم اور جنگلات کے تحفظ کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دے کر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

مراد علی شاہ نے ماربل سٹی کراچی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں