Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سونا ہزاروں روپے مہنگا ، جانیں‌فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی (کامرس ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے کا ہو گیا۔

10 گرام سونا 6 ہزار 773 روپے اضافے کے بعد 449 ہزار 212 روپے جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 358 روپے اضافے سے 8 ہزار 404 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 933 ڈالر ہوگئی تھی جب کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے سے 516062 روپے ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 442439 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز چاندی کی قیمت میں 32 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی 8046 روپے تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں‌:خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، تازہ ترین نرخ جاری

یہ بھی پڑھیں