Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ملاقات کی دعوت دی ، معاملات کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں الزامات کی سیاست مناسب نہیں۔

نجی چینل کے پروگرام” ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے واضح کیا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ علیمہ خان کوکسی بھی بیان کا جواب نہیں دیں گے اوران کے لیے اب “اوپن فیلڈ” ہے کہ وہ جو چاہیں الزامات عائد کریں۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جو ریلیف ملا ہے اس پرپارٹی کو شکرگزار ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے

اوراس حساس مسئلے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملات کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔

شیرافضل مروت نے یہ بھی کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی “85 فیصد” والی بات سے غیر ضروری ہیجان پیدا ہوا۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ سیاسی ماحول مزید کشیدہ نہ ہو۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت

یہ بھی پڑھیں