Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مسجد پر حملہ ہو گیا، ساری مسجد کو نذر آتش کر دیا گیا

غزہ (اوصاف نیوز) رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک افسوسناک اور اشتعال انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد پر حملہ ہوا اور اس کو نذرِ آتش کر دیا اور اس کی دیواروں پر نفرت انگیز اور نسل پرستانہ نعرے تحریر کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی نمازی جب فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچے تو انہوں نے مسجد کے مرکزی دروازے پر جلنے کے واضح نشانات، ٹوٹے ہوئے شیشے اور سیاہ دھوئیں کے آثار دیکھے، جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ رات کے وقت مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دو مشتبہ افراد کو مسجد کی جانب آتے دیکھا گیا جو اپنے ساتھ پیٹرول اور اسپرے کین لیے ہوئے تھے۔ چند لمحوں بعد انہیں وہاں سے تیزی سے فرار ہوتے بھی دیکھا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے تحریر کیے جن میں “Revenge” اور “Price Tag” جیسے الفاظ شامل تھے۔ یہ اصطلاحات عام طور پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے انتقامی حملوں سے منسلک سمجھی جاتی ہیں۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں حالیہ عرصے کے دوران اسرائیلی آبادکاروں اور فوجی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور یہ واقعہ اسی بڑھتی ہوئی کشیدگی کا تسلسل معلوم ہوتا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مغربی کنارے میں کم از کم 45 مساجد کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مسجد کو نشانہ بنانا روزہ دار مسلمانوں کو اشتعال دلانے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ایک منظم کوشش ہے۔
مزید پڑھیں:جنوبی افریقا سے بدترین شکست کے بعد کیا بھارت سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں