اسلام آباد( نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری اور گلیات میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے کراچی کے مضافات میں دھند پڑنے کا امکان ہے،کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے، مارچ کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
دوسری جانب لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے،اور دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے،شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیاہے، سب سے زیادہ اے کیو آئی ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ میں 568 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور کی فضا میں خنکی میں معمولی کمی آئی ہےاور لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:گوجرانوالہ پولیس مقابلہ: کم سن بچیوں سے زیادتی کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
