Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

نادرا نے قومی شناختی کارڈ میں اہم تبدیلیاں متعارف کروا دیں، جانیں‌تفصیلات

اسلام آباد (اوصاف نیوز) قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچرز میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

حکومت نے قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچرز میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں قومی شناختی کارڈ کے تصدیقی فیچرز کو تبدیل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

فنگر پرنٹس اور ایرس اسکین کو باقاعدہ طور پر قواعد میں شامل کیا گیا ہے۔

قوانین میں QR کوڈ کو باقاعدہ سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کی قانونی حیثیت دی گئی ہے۔ QR پر مبنی توثیق آف لائن اور آن لائن فوری تصدیق کو قابل بنائے گی۔

کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر مائیکرو چِپ کے متبادل کے طور پر قابل استعمال ہوں گے اور کارڈ کے معطل ہونے کی صورت میں تمام متعلقہ تصدیق اور تصدیقی خدمات فوری طور پر معطل کر دی جائیں گی۔

60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت حاصل ہوگی جو تاحیات کارآمد ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ن لیگ کے سابق سینیٹر کرپشن مقدمے میں ساتھیوں سمیت باعزت بری

یہ بھی پڑھیں