Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد‌(اوصاف نیوز)‌ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مردان، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، دیر، سوات، بونیر، کرم، شانگلہ، چترال اور صوابی میں بھی زمین لرزنے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے شہر اٹک اور سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کپتان کی بیوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ شکست کے بعد آن لائن ہراسانی کے خلاف آواز بلند کر دی

یہ بھی پڑھیں