Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سابق وزیر خزانہ ایپسٹین سے تعلق پر عہدے سے مستعفی

(اوصاف نیوز)امریکا کے سابق وزیر خزانہ لیری سمرز کمسنوں سے جنسی زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق پر ہارورڈ یونیورسٹی میں عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

لارنس ہنری سمرز انیس سو نناوے سے سن دو ہزار ایک تک امریکا کے وزیر خزانہ رہے اور ہارورڈ یونیورسٹی کے سن دو ہزار ایک سے سن دو ہزار چھ تک صدر بھی رہے تھے۔

وہ امریکا کی نیشنل اکنامک کونسل کے سن دو ہزار نو سے سن دو ہزار دس تک ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ لیری سمرز اس سال کے آخر میں عہدہ چھوڑیں گے تاہم اس عرصے میں وہ چھٹیوں پر رہیں گے۔

ہارورڈ یونیورسٹی نے لیری سمرز کے خلاف تحقیقات شروع کی تھی، جب انکی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ طلبہ کے سامنے اعتراف کررہے تھے کہ انکا جیفری ایپسٹین سے تعلق رہا ہے۔
مزید پڑھیں:32 کنال زمین کا ڈرامہ ختم، سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن ،عدالت عظمیٰ کا چونکا دینے والا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں