Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

رمضان پیکیج کے 12,500روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے

پشاور (اوصاف نیوز) رمضان پیکج کے تحت 12500 روپے حاصل کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ کی شرط ختم کر کے نیا طریقہ کار سامنے آ گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج 2026 سے مستفید ہونے والوں پر عائد لازمی بینک اکاؤنٹ کی شرط کو باضابطہ طور پر ختم کردیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکام کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری۔

کے پی حکومت نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے 12500 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ شرط بھی رکھی تھی کہ تمام مستحقین کے پاس بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ اس فیصلے پر صوبے بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، شہریوں اور مقامی نمائندوں نے اسے “غیر حقیقی” قرار دیا ہے۔

دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب خاندانوں کے لیے بینکنگ کی سہولیات تک رسائی ناممکن تھی، جب کہ دیہات میں رہنے والے اکثریت کے پاس نہ تو بینک اکاؤنٹس ہیں اور نہ ہی وہ بینکنگ کے پیچیدہ طریقہ کار سے واقف ہیں۔

نیا اور آسان طریقہ
حکومت نے رجسٹریشن کے عمل میں درج ذیل تبدیلیاں کی ہیں۔ جس کے تحت اب فائدہ اٹھانے والوں کا اندراج بینک اکاؤنٹ کی بجائے ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اس فیصلے سے صوبے کے ان ہزاروں خاندانوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو بینک اکاؤنٹس نہ ہونے کی وجہ سے امداد سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار تھے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ اس نئے طریقہ کار سے شفافیت بڑھے گی، زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے گی اور بروقت مالی امداد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں‌:سام سنگ کا گیلیکسی ایس 26متعارف ،جانیےقیمت اور فیچرز

یہ بھی پڑھیں