Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خوشخبری، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو عدالتی ریلیف مل گیا

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کو لاہور ہائیکورٹ سے عارضی ریلیف مل گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے عثمان ڈار کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اس استثنیٰ کا کسی صورت غلط استعمال نہیں کریں گے اور ماتحت عدالت کی کارروائی میں حصہ لیں گے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اگر عثمان ڈار اس استثنیٰ کا غلط استعمال کرتے ہیں تو اتھارٹی دوبارہ کارروائی کر سکتی ہے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ محض مقدمہ زیر التوا ہونا سفری پابندیوں کا جواز نہیں بن سکتا، نقل و حرکت کی آزادی بنیادی حق ہے اور بغیر کسی وجہ کے پابندی غیر آئینی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ حکومت کا اختیار مطلق نہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے وجوہات بتانا ہوں گی، نوٹس اور سماعت کے بغیر نام ای سی ایل میں ڈالنا غیر قانونی ہے۔

خیال رہے کہ جنوری 2025 میں 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے عثمان ڈار کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 13 جنوری سے 21 فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
مزید پڑھیں‌:ہونڈاسی ڈی 70کے جدید فیچرز متعارف، نئی قیمت بھی سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں