چمن (اوصاف نیوز) گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چمن کے علاقے تورپال میں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا، جس سے گھر کے کئی کمرے گر گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکہ لسی کی تقسیم کے دوران ہوا۔ بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد لسی لینے پہنچی تھی کہ گھر کے کچن میں رکھا 20 کلو کا گیس سلنڈر پھٹ گیا۔
مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا حکومتی فیصلہ،سخت وارننگ جاری


