Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا مادروطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔باجوڑ بارڈر پر موجود ایک فوجی جوان کا کہنا ہے کہ رات کے وقت افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جو بعد ازاں دوبارہ دہرائی گئی۔

فوجی جوان کے مطابق افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں دہشتگردوں، بالخصوص افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

جوان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کسی سے ڈرنے والی نہیں ہے، اگر کوئی بیرونی ایما پر پاکستان کے خلاف جارحیت کرے گا تو اسے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں‌:پاکستانی فورسز کی بروقت کارروائی، افغان طالبان کے تمام کواڈ کاپٹرز مار گرا ئے

یہ بھی پڑھیں