Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کی چھٹیوں‌کے حوالے سے نئے رولز جاری

لاہور (اوصاف نیوز) ملازمین کی 89 چھٹیوں کی منظوری کے لیے نئے رولز جاری کیے جائیں گے، اب گریڈ 17 تک کے ملازمین زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی عملے کی چھٹیوں کے حوالے سے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے تحت ہسپتال انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیاں منظور کرنے کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔

نئے قوانین کے تحت ٹیچنگ ہسپتال گریڈ 17 تک کے ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے سکیں گے تاہم سینئر رجسٹرار سے لے کر پروفیسرز تک کی چھٹیوں کی منظوری اب محکمہ صحت پنجاب کے حکام دیں گے۔اسی طرح گریڈ 18 سے 20 کے جنرل کیڈر کے ڈاکٹروں کی چھٹیوں کی منظوری بھی اب محکمہ صحت پنجاب سے مشروط ہو گی۔تاہم ہسپتال انتظامیہ نے خواتین ڈاکٹروں اور عملے کے لیے زچگی اور عدت (بیوی کی پرورش) کی چھٹی منظور کرنے کا اختیار برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تمام ڈاکٹروں اور سرکاری ملازمین کے لیے 89 دن تک کی چھٹیاں منظور کرنے کا اختیار اسپتالوں کے سربراہوں کو حاصل تھا تاہم نئے فیصلے کے تحت یہ اختیارات صوبائی سطح پر منتقل کردیے گئے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں